حساس ادارے کی نشاندہی پرخطرناک اشتہاری پندرہ سال بعدگرفتار۔ٹی ایم اے کا ملازم منشیات سمیت گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)حساس ادارے کی نشاندہی پرخطرناک اشتہاری پندرہ سال بعدگرفتار۔ٹی ایم اے کا ملازم منشیات سمیت گرفتار۔اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ شیخ البانڈی کا رہائشی بابر زمان ولد محمد سرور پولیس کو سال 2006 اور 2011 میں جرائم 302/324/34 پی پی سی،سال 2016 میں 399/400/401/402 پی پی سی اور 398/458/506/148/149 پی پی سی کے علاوہ سال 2013 کے 17 ضمن 3 حرابہ کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ پولیس اس خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی تھی۔حساس ادارے کی نشاندہی پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بابرزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

جبکہ حساس ادارے کی نشاندہی پر ٹی ایم اے لوئر تناول کا کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازم منشیات فروش مظہر ولد شوکت سکنہ پنڈ کرگو خان کو بمعہ سرکاری گاڑی گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 02 کلو 693 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!