ایس ایچ او طاہرسلیم نے چوری ہونیوالی جی ایل آئی کاربرآمد کرلی۔

ایبٹ آبادایس ایچ او تھانہ حویلیاں طاہر سلیم کی کاروائی گزشتہ روز ریلوے اسٹیشن کے قریب سے چوری ہونے والی جی ایل ای گاڑی کورٹ نجیب اللہ سے برآمد کر لی ملزمان فرار مقدمہ درج تفتیش شروع، اس ضمن زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز حویلیاں محلہ قابلی کے رہائشی خرم شہزاد نامی شخص اپنی جی ایل آئی موٹر کار نمبر LED 1056 اپنے گھر کے دروازے پر کھڑی کرکے افطاری کے لیے گھر گیا تو عین افطاری کے وقت نامعلوم کار لفٹر گاڑی لے کر موقع سے فرار ہو گیا خرم شہزاد جب واپس آیا تو گاڑی وہاں موجود نہیں تھی جسکی فوری طور پر ایس ایچ او تھانہ حویلیاں طاہر سلیم کو دی گئی  جس پر پولیس نے فوری طور پر ناکہ بندیاں کر کے گاڑی کی تلاش شروع کر دی مگر گاڑی نہ مل سکی اگلے روز مخبر خاص کی اطلاع پر ایس ایچ او طاہر سلیم نے نفری کے ہمراہ کوٹ نجیب اللہ  میں کاروائی کرتے ہوئے گاڑی برآمد کر لی تاہم  کار لفٹر گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا حویلیاں پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی دوسری جانب عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ حویلیاں میں اس سے قبل بھی اس طرح کی وارداتیں ہوچکی ہیں جس میں زیادہ تر گاڑیوں کا سراغ نہیں مل سکا اس واردات کے بعد حویلیاں شہر کے اندر خوف وہراس پیدا ہوگیا اور گاڑی مالکان خود کو عدم تحفظ کا احساس ہونے لگا ہے جس پر اہلیانِ حویلیاں نے ایس ایچ او طاہر سیلم سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں پولیس گشت بڑھائی جائے تاکہ اس قسم کی وارداتوں سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!