خاندانی رنجش پر پچیس سالہ نوجوان قتل: خاتون سمیت دو افراد کیخلاف مقدمہ درج۔

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ)تھانہ پھلڑہ کی حدودمیں پچیس سالہ نوجوان کو قتل کردیاگیا۔خاتون سمیت دوافرادکے خلاف مقدمہ درج۔ذرائع کے مطابق تھانہ پھلڑہ کی حدود میں واقع گاؤں مدسیریاں میں 25سالہ نوجوان سرفرازولدشیرزمان کوگھرکے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔نوجوان کے قتل کے بعد ملزمان موقع سے فرار ھونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ھی تھانہ پھلڑہ پولیس فوری طورپر موقع پر پہنچی۔اورنعش کوپوسٹمارٹم کے لیئے کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ لایاگیا۔جہاں پرپوسٹمارٹم کے بعد نعش وارثاء کے حوالے کر دی گئی۔مقتول کے بھائی سجادولد شیرزمان کی رپورٹ پر رستم ولدفقیراورناہیدہ بی بی دخترفقیرکے خلاف علت نمبر160زیردفعہ302کے تحت مقدمہ درج کر کے پولیس نے قاتلوں کی گرفتاری کے لیئے چھاپوں کاسلسلہ شروع کر دیا ھے۔قتل کی وجہ خاندانی رنجش بتائی جارہی ھے۔مقتول نے قاتل کی بہن کو طلاق دی تھی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!