گلیوں نالیوں کی سیاست عروج پر:سالوں گزرنے کے باوجود ایبٹ آباد میں برن یونٹ نہ بنایاجاسکا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تمام دعوے ہوائی فائر ثابت: ایبٹ آباد میں برن یونٹ نہ بنایاجاسکا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی پچھلے کئی سالوں سے ایبٹ آباد میں برن یونٹ کے قیام کے دعوے کرتے چلے آرہے ہیں۔ لیکن افسوس کہ ہزارہ ڈویژن میں ایک بھی برن یونٹ نہیں ہے۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں ایک برائے نام برن یونٹ تو موجود ہے۔ لیکن اس برن یونٹ میں کوئی بھی پلاسٹک سرجن اور عملہ موجود نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے آتشزدگی سے متاثر ہونیوالے ہزارہ، آزادکشمیر اور شمالی علاقہ جات کے لوگوں کوواہ، اسلام آباد کے پرائیویٹ برن یونٹس میں بھاری اخراجات پر علاج کروانا پڑتاہے۔ افسوس کے ایبٹ آباد میں برن یونٹ، ٹراما سنٹر سمیت کوئی بھی منصوبہ شروع نہ کیاجاسکا۔ ایبٹ آباد میں صرف گلیوں، نالیوں کی پختگی کی سیاست کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!