لاک ڈاؤن کے دوران دوکروڑ سے زائد کا فوڈپیکیج تقسیم کیاگیا: الخدمت فاؤنڈیشن ایبٹ آباد۔

ایبٹ آباد:ضلعی امیر جماعت اسلامی ساجد قریش عباسی نے کہاہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن سات مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہے ایبٹ آباد میں پینے کے صاف پانی کا منصوبہ اور الخدمت فاؤنڈیشن لیب بنارہے ہیں،کورونا وائرس کی وباء کے دوران دو کروڑ سے زائد لاگت سے مستحق افراد میں فوڈ پیکیج، نقد رقوم،سینی ٹائزر،فیس ماسک،گلوز تقسیم کئے ہیں، حکومت کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سخت فیصلے کرے۔دن بدن تیزی سے ہسپتالوں میں جگہ نہیں ملے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہو ئے کیا۔اس موقع پر ضلعی قیم حافظ جاوید، ضلعی امیر الخدمت فاؤنڈیشن سردار محمدسرور،الخدمت فاؤنڈیشن شہر کے امیر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی امجد خان جدون،سابق ضلعی امیر عبدالرزاق عباسی،سردار ظہیر اقبال،گلفراز مغل بھی موجود تھے۔

ضلعی امیر ساجد قریش کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں حکومت اور دیگر سیاسی جماعتوں کا کردار عوام کے سامنے ہے،لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیہاڑی دار طبقہ کو مسائل کا سامنا رہا ہے،الخدمت فاؤنڈیشن نے اس سخت ترین حالات میں انسانیت کی خدمت کی اور کسی ایک شعبہ تک محدود نہیں رہے،کرسچن کمیونٹی،خواجہ سراء کی دہلیز تک پہنچے اور جنگلی حیات بندروں کے لئے خوراک کا بندوبست کیا گیا،ضلعی امیر ساجد قریش عباسی کا مزید کہنا تھا لاک ڈاؤن کے دوران ایبٹ آباد شہر،سرکل گلیات،سرکل بکوٹ،حویلیاں،سرکل شیروان سمیت دیگر علاقوں میں مستحق 6 ہزار افراد میں فوڈ پیکیج تقسیم کیا گیا اور نقد رقوم بھی تقسیم کی گئیں، اور کورونا سے بچاؤ کیلئے سینی ٹائزر،فیس ماسک اور گلوز بھی تقسیم کئے ہیں۔سابق ضلعی امیر عبدالرزاق عباسی اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی امجد خان جدون نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حالات میں عوام حفاظتی تدابیر پر عمل کریں اور سماجی فاصلوں کو برقرار رکھیں تاکہ زیادہ سے زیادہ محفوظ رہ سکیں۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!