این ٹی ایس کے پرچے آؤٹ کرنے کا الزام۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے تین ملزمان کو باعزت بری کردیا۔

ایبٹ آباد:این ٹی ایس پیپر آؤٹ کیس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے فیصلہ سنا دیا تینوں ملزمان کو عدم سبوت پہ با عزت بری کر دیا گیا این ٹی ایس انتظامیہ ملزمان کے خلاف کوئی سبوت عدالت میں پیش نہ کر سکی جج نے این ٹی ایس وکیل کی سرزنش کی بغیر سبوت کے بے گناہ افراد پہ الزام کیوں لگایا این ٹی ایس کے وکیل جواب نہ دے سکے۔

ذرائع کے مطابق ڈھائی سال قبل این ٹی ایس پیپر آوٹ کیس میں این ٹی ایس کے 3 ملازمین جن میں اسسٹنٹ پروگرامر منظور قادر،عمر جلال آفس اسسٹنٹ اور فیصل آفس اسسٹنٹ کے خلاف 22 مارچ 2018 کو مبعینہ پیپر اوٹ کرنے پر این ٹی ایس انتظامیہ نے ایف آئی آر درج کرائی تھی مگر کسی قسم کا سبوت نہ پیش کرنے پہ ڈھائی سال بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایبٹ آباد نے فیصلہ سناتے ہوئے عدم سبوت پہ تینوں ملزمان کو با عزت بری کرنے کا فیصلہ سنا دیا دوران ے سنوائی این ٹی ایس کے حکام بھی عدالت طلب کئے گئے۔ جنہوں نے ثبوت نہ ہونے کا عدالت میں اقرار کیا۔

باعزت بری ہونے والے افراد کا کہنا تھا کے اللہتعالیٰ نے سرخرو کیا ہے عدالت نے حق و سچ کا فیصلہ سنایا اور آج ہمیں انصاف مل گیا زرائع کے مطابق این ٹی ایس حکام نے اپنے کرتوت چھپانے کے لئے بے گناہ ملازمین کو پھنسانے کی کوشش کی جو آج عدالت کے فیصلے سے ثابت ہو گیا ملزمان کی طرف سے شہر کے نوجوان وکیل اسد جدون نے پیروی کی اور بہترین دلائل پیش کئے جس پہ عدالت نے تینوں ملزمان کو با عزت بری کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!