امیدوار تحصیل چیئرمین حویلیاں سردار ارسل پرویز نے پی ٹی آئی کی وکٹیں اڑانے کا سلسلہ شروع کر دیا۔

حویلیاں (وائس آف ہزارہ) امیدوار تحصیل چیئرمین حویلیاں سردار ارسل پرویز نے پی ٹی آئی کی وکٹیں اڑانے کا سلسلہ شروع کر دیا۔وی سی دکھن،یو سی ناڑہ سے پی ٹی آئی کے اہم وکٹ گر گئی سابقہ نائب ناظم پی ٹی آئی سردار غلام فرید نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔اور سردار ارسل پرویز امیدوار تحصیل چیئرمین حویلیاں کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا۔گزشتہ کئی دنوں سے امیدوار تحصیل چیئرمین حویلیاں سردار ارسل پرویز کی طوفانی باؤلنگ اٹیک سے مخالف جماعت کی وکٹوں پہ وکٹیں اکھاڑنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور آنے والے بلدیاتی انتخابات میں اپنے گروپ اور پارٹی کی مضبوطی میں روز بروز اضافہ کر رہے ہیں سردار فرید سابق نائب ناظم نے کہا سردار ارسل پرویزکے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کو دیکھ کر تحریک انصاف کو چھوڑ کر انکے ساتھ شامل ہوا ہوں اور بلدیاتی انتخابات میں سردار ارسل پرویز کی کامیابی میں کردار ادا کروں گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!