ڈیڑھ ماہ قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والافرسٹ ایئر کا طالبعلم نعمان خان بھی جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ حویلیاں کی حدود کھوکھر میرا حادثہ میں زخمی ہونے والا دوسرا نوجوان نعمان خان بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملا۔جبکہ نعمان کی والدہ،دادی عمرہ ادائیگی کے لیے مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔گزشتہ ڈیڑھ ماہ قبل کھوکھر میرا کے مقام پر تین دوست ایک کار حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔ جس کے نتیجہ میں یاسین موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ یحی،نعمان،محسن زخمی ہوگئے تھے۔نعمان کو سر میں شدید چوٹیں آئیں۔ جس کی وجہ سے وہ موت اور زندگی کی کشمکش میں رہتے ہوئے اور آخر کار گزشتہ روز علی الصبح خالق حقیقی سے جاملا۔
نعمان خان حویلیاں میں ایک نجی کالج میں فسٹ ایئر کا طالبعلم تھا سلطان پور میں گزشتہ روز نعمان خان نماز جنازہ سلطان پور حویلیاں میں ادا کی گئی جس میں اس کے سکول کے سینکڑوں طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی اور اشک بار آنکھوں کے سامنے اسے سپر خاک کیا گیا۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!