نتھیاگلی:کمرے میں گیس بھرجانے سے پانچ سیاح بے ہوش۔ریسکیو کی دوڑیں لگ گئیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ ڈونگاگلی کی حدود بتھیاگلی می واقع کیپٹل ہوٹل میں سیر کی غرض سے آنے والے سیاح کمرے میں گیس بھر جانے سے بے ہوش رسکیو 1122 کے اہلکاروں کی بروقت کاروائی پانچوں افراد کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال موچی ڈھارہ منتقل کر جہاں طبی امداد کے بعد بے ہوش افراد کی حالت خطرے سے باہر ہو گئی،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گرزشتہ روز ملتان سے سیر کی غرض سے نتھیاگلی آنے والی مرد خواتین اور بچوں پر مشتمل فیملی نتھیاگلی کے کیپٹل ہوٹل میں رہائش پزیر ہوئی جہاں سردہ کے باعث وہ کمرے میں گیس ہیٹر جلا کر سو گئے جس پر درمیانی شب ہیٹر بند ہو گیا اور گیس کمرے میں بھر گئی۔

جس سے پانچوں افراد دانیال ولد عظیم ساکنہ ملتان،عبدلباسط ولد طاہر ساکنہ ملتان،ایمن زوجہ دانیال ساکنہ ملتان،عبدالرحمن، امان ولد دانیال عمر دو سال ساکنہ ملتان،نوید ساکنہ ملتان دم گھٹنے سے بے ہوش ہو گئے اسی دوران ہوٹل میں گیس لیکج کی بو آنے پر ہوٹل انتظامیہ نے کمرہ چیک کیا تو تمام افراد بے ہوشی کی حالت میں موجود تھے جس پر واقع کی اطلاع رسکیو 1122 اور ڈی ایس پی گلیات کو دی گئی تو وہ بھر وقت موقع پر پہنچ آئے اور تمام بے ہوش افراد کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال موچی ڈھارہ منتقل کر دیا جہاں طبی امداد کے بعد تمام فیملی کی حالت خطرے سے باہر ہو گئی ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی جانب سے بروقت کاروائی اور بے ہوش افراد کی جان بچانے پر عوامی حلقوں نے ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحیح معنوں میں ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو عوام کی خدمت کر رہا ہے حکومت گلیات میں ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کو مزید سہولیات فراہم کرے دوسری جانب ان کا مزید کہنا تھا کہ ہوٹل مالکان ہر ہوٹل میں اسٹیم ہیٹنگ سسٹم لگائیں تاکہ اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!