ایکسائز سب انسپکٹرنسیم خان کی مانگل انٹرچینج پرکارروائی۔ منشیات برآمد۔ سمگلرگرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایکسائز سب انسپکٹرنسیم خان کی مانگل انٹرچینج پرکارروائی۔ چرس برآمد۔ سمگلرگرفتار۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایکسائز انٹیلی جنس بیورو کے سب انسپکٹرنسیم خان نے مانگل انٹرچینج پر دوران چیکنگ مسافر ٹیوٹاہائی ایس گاڑی کو روک کر چیکنگ شروع کی۔ اس دوران ایک نوجوان کو مشکوک جان کر اس کی جامع تلاشی لی گئی تو937گرام چرس برآمد ہوئی۔ جانچ پڑتال کے دوران نوجوان کی شناخت صدام حسین ولد درہ خان سکنہ داسو کوہستان کے نام سے ہوئی۔ جس پر ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ ایکسائز اینڈ نارکاٹکس ہزارہ ریجن میں علت نمبر: 60/21، زیر دفعہ نائن سی، سی این ایس اے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!