کرنل فاروق کے کورٹ مارشل کاامکان۔ پولیس اہلکاروں کیساتھ بدتمیزی کرنیوالی بیوی تیسری نکلی۔

ایبٹ آباد(تحقیقاتی رپورٹ) کرنل فاروق کے کورٹ مارشل کاامکان۔ پولیس اہلکاروں کیساتھ بدتمیزی کرنیوالی بیوی تیسری نکلی۔ وائس آف ہزارہ کی ٹیم کو ملنے والی مصدقہ معلومات کے مطابق پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے کرنل فاروق جن کا تعلق ضلع مانسہرہ کے بفہ قصبہ کیساتھ ہے۔ کرنل فاروق غصے کے انتہائی تیز اوربداخلاق ہیں۔ کرنل فاروق نے تین شادیاں کررکھی ہیں۔ پہلی بیوی کو طلاق دینے کے بعد کرنل فاروق نے دوسری شادی صفینہ نامی خاتون کے ساتھ کی۔ سال 2018ء میں کرنل فاروق نے ایبٹ آباد میں ٹریفک پولیس کے اہلکار کیساتھ بھی بدتمیزی کی اور اس پر پستول بھی تانا۔ جس پر اعلیٰ عسکری حکام نے ڈسپلنری ایکشن لیتے ہوئے کرنل فاروق کو کوئٹہ تبدیل کردیا۔ کوئٹہ میں کرنل فاروق نے سکینہ نامی عورت کیساتھ تیسری شادی کرلی۔

ذرائع کے مطابق کرنل فاروق نے دونوں بیویوں کو ایبٹ آباد میں اکٹھا رکھا ہواہے۔ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی کرنل فاروق کی تیسری بیوی سکینہ نے ہزارہ موٹروے پر پولیس اہلکاروں کیساتھ بدتمیزی کی۔ جس کی ویڈیو ایک پولیس اہلکار نے بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔ جس کی وجہ سے پاکستان آرمی کے امیج پر انتہائی منفی اثر پڑا۔ بھارت سمیت دیگردشمن ممالک کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے فیس بک اور سوشل میڈیا پر پاکستان آرمی کیخلاف انتہائی منفی پروپیگنڈہ شروع کردیا۔ جس کی زد میں بہت سے پاکستان کے لوگ بھی آکر، آرمی کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنے میں مصروف رہے۔ ذرائع کے مطابق کرنل فاروق کیخلاف اعلیٰ عسکری حکام نے سخت کارروائی کا فیصلہ کیاہے۔ اور مستقبل میں کرنل فاروق کا کورٹ مارشل بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!