حویلیاں تادہمتوڑبائی پاس روڈ بننے کے بعد چوری ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن گئیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)حویلیاں تادہمتوڑبائی پاس روڈ بننے کے بعد چوری ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن گئیں۔ مقامی لوگ پولیس کی ناقص کارکردگی پر سراپا احتجاج۔ ایس ایچ او حویلیاں کی فوری برطرفی کا مطالبہ۔ اس ضمن میں حویلیاں تا دہمتوڑ بائی پاس روڈ کے مختلف دیہاتوں کے لوگوں نے بتایاکہ علاقے میں گشت نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز مساجد کے باہر اور گلی محلوں سے موٹرسائیکل چوری کئے جا رہے ہیں اور ساری ساری رات اس روڈ پر لکڑ سمگل کی جاتی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق منشیات کی ترسیل بھی اسی روڈ سے کی جاتی ہے۔ مقامی لوگوں نے ایس ایچ او حویلیاں کی ناقص کارکردگی اور جرائم میں اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ایس ایچ او کی فوری برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ حویلیاں تا دہمتوڑ بائی پا س روڈ پر حویلیاں اور دہمتوڑ میں چیک پوسٹیں قائم کی جائیں اور اس روڈ پر گشت کا انتظام کیاجائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!