پانچ روز سے پینے کے صاف پانی کی بوند بوند کو ترسنے والے اہلیان کنج کا منتخب نمائندوں سمیت محمکہ واسا کے ظلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)پانچ روز سے پینے کے صاف پانی کی بوند بوند کو ترسنے والے اہلیان کنج کا منتخب نمائندوں سمیت محمکہ واسا کے ظلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،اس ضمن میں اہلیانِ کنج نے فوارہ چوک کے قریب احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ آج کے جدید دور میں ایبٹ آباد شہر کا دل کہلایا جانے والا علاقہ کنج گزشتہ پانچ روز سے پینے کے صاف پانے سے محروم ہیں اس حوالے متعدد بار محکمہ واسا کو آگاہ کیا گیا مگر واسا کے بادشاہ سلامت افسران اور عملہ صرف اور صرف اپنے دفاتر میں ہی عوام کے مسائل سننے تک محدود ہیں انہیں عوام کی پریشانی کا کوئی خیال نہیں جب تک پانی کی فراہمی کمیٹی کے پاس تھی ہمیں کبھی پرشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑھا اس دوران اگر پانی کا مسئلہ ہو بھی جاتا تھا تو وہاں کا عملہ لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاف سے پیش آتا تھا لیکن جب سے پانی کی فراہمی واسا کے پاس گئی تو ہمیں بوند بوند کو ترسنا پڑھتا ہے ہمارے بچے بچیاں دور دراز کی مساجد سے پانی بھر کے لاتے ہیں ہمارا علاقہ پانی نہ ہونے کی وجہ سے کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے یہ ہی نہیں اس کے علاوہ منتخب نمائندوں کی نااہلی کی وجہ سے ہمارے کنج میں بجلی کی لٹکٹی تارین ہمارے بچوں کے سروں کے اوپر موت بن کر منڈلاتی ہیں ہمارا کمشنر ہزارہ،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے مطالبہ ہے کہ خداراہ ہمیں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ہماری مشکلات میں کمی آ سکے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!