ایبٹ آباد‘پسند کی شادی پرتین افراد کوقتل کردیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ ناڑہ کی حدود میں پسند کی شادی نے 3 افرادکی جان لے لی۔ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے مساں میں 3 ماہ قبل فیصل نے سلمی بی بی سے پسند کی شادی کی تھی جس کا رنج دنوں خاندانوں کو تھا۔فیصل کے رشتہ داروں نے سلمی کے قریبی عزیز کے گھر پر اپنے گھر سے فائرنگ شروع کردی۔جس سے عبدالغفور ولد فضل احمد سمیت دو خواتین صائمہ فرید دختر غلام فرید اور مریم بی بی زوجہ اشتیاق احمد موقع پر جانبحق ہوگئیں جبکہ ایک خاتون آمنہ بی بی زوجہ شبیر احمد شدید زخمی ہو گئی ایس پی ملک اعجاز نے بتایا کہ پسند کی شادی کی وجہ سے واقع ہوا۔لڑکا اور لڑکی گرفتار ہیں اور جیل میں ہیں مقدمہ درج کر لیاگیا ہے ملزماں کی گرفتاری کیلے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاہ کے حوالے کردیاگیا ہے نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے حویلیاں ہسپتال لایا گیاتھا تھانہ ناڑہ پولیس نے 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ زنی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!