یتیم بچوں کی خدمت پر ساجد اعوان کولائف اچیومنٹ ایوارڈ دے دیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تہذیب یافتہ قومیں معاشرے میں سماجی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں،ایبٹ آباد میں سماجی سطح پر ملک ساجد اعوان ایک چمکتے ہوئے ستارے ہیں جن کی تقلید ناگزیر ہے ان خیالات کااظہار ویجیلنٹ پاکستان کے سی او یاسر تاتاری نے ملک ساجد اعوان کی 25 سالہ خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے پر لائف اچیومنٹ ایوارڈ دینے کے موقع پر کیا، اس موقع پر ملک گلنواز،وقاص مرزا بھی موجود تھے،سی او ویجیلنٹ پاکستان یاسر تاتاری کا کہنا تھا ملک ساجد اعوان نے سماجی خدمات میں ایک مثال قائم کی ہے،معاشرے میں محروم طبقات کی بہتری، باپ کی شفقت سے محروم بچوں،مستحق طلباء وطالبات کو بامعنی شہری بنانے میں ملک ساجد اعوان کی خدمات سنہرے حروف میں لکھے جانے کے قابل ہیں۔

انہوں نے ایبٹ آباد میں بے سہارا بچوں کی سرپرستی کرکے یہ ثابت کیا کہ دنیا میں کوئی کام مشکل نہیں،بلکہ اس کے لئے جذبہ کی ضرورت ہوتی ہے،سماجی شخصیت ملک ساجد اعوان نے سی او ویجیلنٹ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی کا فلاح کے کاموں کے وقف ہے، نیک نیتی سے سماجی خدمات کا موقع ملنا اللہ کا احسان ہے جس کا جتنا شکر ادا کریں کم ہیں،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ اسی جذبہ کے تحت خدمت کامشن جاری رکھیں گے۔اللہ سے دعا گو ہیں وہ استقامت عطا کرے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!