الیکشن کمیشن کی نااہلی: سٹی میئرایبٹ آبا دکیلئے نودولتی امیدواروں نے کروڑوں کے خرچے کردیئے۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) الیکشن کمیشن کی نااہلی: سٹی میئرایبٹ آبا دکیلئے نودولتی امیدواروں نے کروڑوں کے خرچے کردیئے۔باڑیاں سے لیکر قلندرآباد تک ذاتی تشہیر کیلئے کروڑوں بورڈ آویزاں۔الیکشن کمیشن اور متعلقہ ادارے خاموش۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ پاکستان کا انتخابی نظام انتہائی بوگس ہے۔ جس میں پرچی کے ذریعے بیلٹ باکس بھروانے والے امیدوار ہی کامیاب ہو جاتے ہیں۔ لیکن غریب آدمی موجودہ نظام میں الیکشن لڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ کیونکہ الیکشن لڑنے کیلئے پجارو گاڑی، ہر وقت پندرہ بیس آدمی اور کروڑوں روپے درکار ہوتے ہیں۔ تحصیل ایبٹ آباد کی بتیس یونین کونسلوں کے الیکشن میں بعض امیدواروں نے الیکشن سے قبل ہی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے اخراجات کر ڈالے ہیں۔ مری باڑیاں سے لیکر قلندرآباد ایبٹ آباد تک ہر بجلی کے پول کیساتھ ان امیدواروں کے پوسٹر اور پینا فلیکس لگے ہوئے ہیں۔ان پوسٹروں کے سائز بھی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے جانیوالے سائز سے بہت زیادہ ہیں۔ بڑے بڑے جہازی سائز کے بورڈز پر بھی کئی امیدواروں کے تشہیری بورڈ آویزاں ہیں۔ لیکن الیکشن کمیشن ایبٹ آبا اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے آنکھیں موند رکھی ہیں اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کسی امیدوار کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!