نئے کنکشنز پر پابندی برقرار:گیس مہنگی ہونے کیسا تھ صرف آٹھ گھنٹے ملے گی۔

ملک میں جتنی گیس ہے، اتنی ہی ملے گی، دسمبر کے لئے 2 ایل این جی کارگوز کا بندوبست کرلیا گیا۔
گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرضہ نہیں بڑھے گا: نگراں وزیر توانائی محمد علی۔
اسلام آباد(وائس آف ہزارہ)نگراں وزیرتوانائی محمد علی نے کہا ہے کہ نئے گیس کنکشنز پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ برقرار ہے جبکہ موسم سرما میں گیس مہنگی ہونے کے ساتھ صرف 8 گھنٹے ملے گی۔ محمدعلی نے بتایا کہ صبح، دوپہر اور شام کے اوقات میں گیس ملے گی تاہم سردیوں میں 8 گھنٹے گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ ملک میں جتنی گیس ہے اتنی ہی ملے گی، نئے کنکشنز کیلئے ملک میں گیس نہیں ہے۔ دسمبر کیلئے 2 ایل این جی کارگوز کا بندوبست کر لیا ہے اور جنوری کیلئے بھی 2 ایل این جی کار گوز منگوائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کے ہمراہ پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کیا۔ نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے پٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرض نہیں بڑھے گا، اب گیس سیکٹر میں نقصانات نہیں ہوں گے، گزشتہ روز ایک کروڑ میں سے 57لاکھ گیس کنکشنز کا ٹیرف نہیں بڑھایا گیا، روس کے ساتھ تیل خریداری کا کمرشل معاہدہ ہو چکا جس کے تحت سالانہ 90لاکھ میٹرک ٹن تیل درآمد کریں گے، امید ہے روسی خام تیل مارکیٹ سے 10 سے 15 ڈالر فی بیرل سستا پڑیگا۔ انہوں نے کہا کہ ای سی سی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے اب اسے حتمی منظوری کے لئے کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد پٹرولیم سیکٹر میں گردشی قرضہ ختم ہو جائے گا جو ایک بڑی کامیابی ہے، گیس سیکٹر میں گزشتہ چند سالوں میں گردشی قرضہ 400 ارب روپے تھا۔ گیس قیمتوں میں اضافے سے سب سے زیادہ غریبوں کو تحفظ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا فائدہ ایکسپلوریشن کمپنیوں کو ہوگا اور سرکلر ڈیٹ کا خاتمہ ضروری تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فائدہ امیروں کو ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!