چھانگلہ گلی بندر پوائنٹ پر بندروں کو خوراک دینے والا سیاح گہری کھائی میں گر کر جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سیاحتی مقام چھانگلہ گلی میں افسوسناک واقعہ بندروں کو خوراک دینے والا سیاح گہری کھائی میں گرنے سے جاں بحق۔ذرائع کے مطابق محسن ولد ارشاد ساکنہ سجیکوٹ حال گولڑہ اسلام آباد اپنے دوست امین ولد یعقوب کے ہمراہ اسلام آباد سے ایوبیہ آیا جہاں کاروباری لین دین کے بعد چھانگلہ گلی بندر پوائنٹ المعروف کتا موڑ پر گاڑی روک کر بندروں کو چھلیاں دانے دے رہا تھا جو اس نے انکے لئے خریدے تھے کہ انتہائی خطرناک جگہ سے خوفناک گہری کھائی میں گر گیا جسکو اطلاع پر فوری طور پر مقامی لوگوں نے پولیس چوکی چھانگلہ گلی کے عملہ سردار عمران اکمل قیصر محسن شاہ کے ھمراہ نیچے جاکر بڑی مشکل سے نوجوان کی نعش نکال کر چوکی چھانگلہ گلی میں لائے جہاں اسکے والد ارشاد ولد سائیں محمد نے اپنے بیٹے کی لاش وصول کی اور بتایا کہ اسکا بیٹا اور دوست جو دونوں پڑوسی بھی ہیں گھر بتا کر آئے تھے والد نے مزید بتایا کہ میرا بیٹا زیادہ سفر سے اجتناب کرتا تھا لمبے سفر میں اسکی طبیعت خراب اور چکر آجاتے تھے۔ آج بھی ہوسکتا ہے کہ چکر آیا ہو یا بندر کو دانے ڈالتے وقت بندروں کی چھینا چھپٹی سے گر گیا ہو موقع سے سلفی سٹک بھی ملی تاہم والد نے کسی قسم کی کاروائی سے انکار کیا اور بیٹے کی لاش تدفین کے لیے لے گیا پولیس چوکی چھانگلہ گلی سردار عمران خان نے بتایا کہ زیادہ تر سیاح اس مقام پر بندروں کو خوراک دینے رکتے ہیں چونکہ آجکل خوراک کی کمی ھے سیاح کم آتے ہیں بندروں کی چھینا چھپٹی سے بعض اوقات ناخوشگوار واقعہ پیش آجاتا ھے آج واقعہ کے بعد سیاح بھی احتیاط کریں۔ مقامی لوگوں اور پولیس کی انسانی ھمدردی اور لاش کو اوپر لانے پر عوامی حلقوں نے خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!