رو پوش امیدار ایک ہفتے کے اند ریٹرنگ افسر کے سامنے پیش ہونگے۔

نو اوردس مئی کے ہنگامے میں ملوث امیدوار تا حال روپوش مخالف امیدواروں نے انہیں چیلنج کرنیکا منصوبہ بنالیا۔
آراوز امیدوار کو کاغذات نامزدگی کے حوالے سے دستخطوں اور دیگر سوالات کی تصدیق کیلئے طلب کرنے کے پابند ہیں۔
پشاور (وائس آف ہزارہ) آئندہ عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے رو پوش اور مفرور امیدوار کا غذات کی جانچ پڑتال کیلئے ایک ہفتے کے دروان ریٹرنگ افسران کے سامنے پیش ہو نگے 9 اور 10 مئی کے پر تشدد واقعات میں مطلوب روپوش افراد کی تفصیلات بھی کیپٹل سٹی پولیس کی جانب سے ریٹرنگ افسران کو دیدی گئیں ہیں جبکہ صوبہ بھر میں متعلقہ ڈی پی اوز کی جانب سے ریٹرننگ 10 9 افسران کو فہرستیں دیدی یدی گئی گئی ہیں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے متعدد امیدوار، جو اور مئی کے ہنگامے اور ریاست مخالف سرگرمیوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہیں، کو ان کے مخالفین کی جانب سے جانچ پڑتال کے آغاز میں ہی چیلنج کیا جائے گا ان کی دستاویزات، جو ان کے وکیل کے ذریعے جمع کرائی گئی ہیں، کو یقینی طور پر چیلنج کیا جائے گا اصل فارم پر ان کے دستخطوں کو بھی چیلنج کیا جا سکتاہے کیونکہ امیدوار اشتہاری مجرم ہیں اور وہ 9 مئی سے روپوش ہیں آر اوز امیدوار کو کا غذات نامزدگی کے حوالے سے اس کے دستخطوں اوردیگر سوالات کی تصدیق کیلئے طلب کرنے کے پابند ہیں ذرائع نے نشاندہی کی کہ اگر امیدوار آراد کے سامنے پیش ہوتے ہیں تو انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں ایل ای اے کی جانب سے اٹھا لیا جائے گا جو ان کے پیچھے ہیں امیدوار کی جانب سے امیدوار کا وکیل بھی پیش ہو سکتا ہے لیکن اگر آرا وا میدوار کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیتا ہے تو وہ ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہونے کا پابند ہوگا بتایا گیاہے کہ اگر ایسا امیدوار ذاتی طور پر آراد کے سامنے پیش نہ ہوا تو اس کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے جائیں گے آراو کی اتھارٹی کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا ایسے امیدوار کی پارٹی وابستگی کو بھی مخالف امیدوار یا اس کے وکیل کے ذریعہ چیلنج کیا جائے گا۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!