ایبٹ آباد تین سالہ بچے کواغواء کے بعدایک سو روپے میں فروخت کرنیوالے ملزمان گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ کینٹ کی سکندر آباد کی حدود نور کالونی سپلائی میں تین سالہ بچہ اغوا کے بعد ایک سو روپے میں فروخت کردیا گیا پولیس نے تین سالہ آیان کو بازیاب کروانے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار لیا اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ ایبٹ آباد ماڈل تھانہ کینٹ کی چوکی سکندر آباد کی حدود میں نور کالونی میں تین سالہ آیان اپنے گھر میں کھیل رہا تھا جسکو دو نامعلوم اغوا کاروں نے اغوا کرلیا تھا۔

بچے کو اغوا کے بعد ایک سو روپے میں فروخت کرنے ایک کباری کے پاس جارہے تھے اس دوران بچے کے والدین نے آس پاس کے رشتہ داروں کے گھر میں بھی پتہ کیا لیکن نچہ نہ ملا اور مقامی مساجد میں اعلان بھی کئے گئے اس دوران پولیس نے بھی تفتیش کا آغاز کرلیا تھا دوران تفتیش اے ایس آئی ایاز خان نے بچے کو بازیاب کروا لیا اور اغوا کرنے والے باپ بیٹا کو گرفتار کرلیا پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد ملزمان کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کرلیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!