مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ لوگوں کی چیخیں نکلنا شروع۔

ایبٹ آباد: مہنگائی کے بے قابو گھوڑے کے آ گے انتظامیہ بے بس۔ خود ساختہ مہنگائی نے عوام کے چودہ طبق روشن کر دیئے۔ سکہ شاہی کے اثرات سر چڑھ کر بولنے لگے اور عوام کو دن میں تارے نظر آ نے لگے۔ ایک طرف حکومتی ایوانوں کی مافیاز کے سامنے بے بسی کے نتیجے میں ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور قوم دن بہ دن مہنگائی کے بوجھ سے نڈھال ہوتی جارہی ہے جبکہ دوسری طرف ہزارہ بھر بالخصوص مانسہرہ میں ضلعی انتظامیہ کی کمزور گرفت کے نتیجے میں خود ساختہ مہنگائی آ سمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کی وجہ سے عام آ دمی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

ضلع بھر کے بازاروں بالخصوص دیہی علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح کو عبور کر چکی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی مجرمانہ چشم پوشی اور غفلت کو خود ساختہ مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔ مہنگائی کے بے لگام گھوڑے کو قابو کرنے کی نہ تو حکومتی ایوانوں میں اہلیت ہے اور نہ ہی انتظامی اداروں میں۔۔ یہی وجہ ہے کہ عام آ دمی کی حالت ہر گزرتے دن کے ساتھ بد سے بد تر ہوتی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!