تھانہ شیروان کی حدود نلہ ٹوڈو میرا میں قرآن پاک کوبے حرمتی سے بچالیاگیا۔

تناول(وائس آف ہزارہ)ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کے نواحی علاقے تھانہ شیروان کی حدود نلہ ٹوڈو میرا میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا ایک اور واقع بدبخت نوجوان مسجد سے قران پاک کو اٹھا کر بے حرمتی کی غرض سے لے گیا تاھم علاقہ مکینوں کی بروقت مداخلت سے قران پاک کو بچا لیا گیا انچارج چوکی کوٹھیالہ نے ہمراہ نفری بروقت کاروائی کرتے ہوئے بدبخت ملزم کو انتھک محنت سے گرفتار کرکے پابند سلاسل کرکے مزید تفتیش شروع کردی اس ضمن میں ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ حدود تھانہ شیروان گاؤں نلہ ٹوڈو میرا جامعہ مسجد غوثیہ کے امام صاحب قاری محمد اظہرنے چوکی کوٹھیالہ میں ایک تحریری دراخواست حمزہ ولد خورشید ساکنہ نلہ ٹوڈو میرا کے خلاف دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 30-10-2021 کو صبح قریب 9بجے مسجد میں داخل ہوکر قران پاک اٹھا کر لے گیا اور باآواز بلند کہہ رہا تھاکہ وہ کافر ہوچکا ھے اور غیر مذہب ہے اور وہ قران پاک کی بے حرمتی کرے گا۔

جس کو محلہ کے قریب محمد آصف ولد جہانگیر اور دیگر لوگوں نے بمشکل سمجھا کر قران پاک کو واپس مسجد میں رکھا کل شام کو مزکورہ کو حمزہ کے والد نے مارا پیٹا جو قریب نماز مغرب واہ ویلا کرتے مسجد میں داخل ہوکر سپیکر آن کرکے نازیبا قسم کی گالی گلوچ شروع کردی جس کی گالی گلوچ پورے گاؤں نے سنی میں نے اپنی نماز توڑ کر لوڈ سپیکر بند کیا میں حمزہ ولد خورشید ساکنہ دیہہ کا قران پاک کو بے حرمتی کے لیئے لے جانے مسجد کا تقدس پامال کرنے اور لوڈ سپیکر کا غلط استعمال کرنے کے خلاف دعویدار ہوں تحریری درخواست لینے کے بعد ایس آئی شکیل خان چوکی انچارج کوٹھیالہ نے ہمراہ نفری ملزم حمزہ ولد خورشید کو انتھک محنت کے بعد ڈھاکہ رکھ گاؤں ٹوڈو میرا سے گرفتار کرکے حوالات چوکی لاکر بند کردیا جہاں پر ملزم سے مزید تفیش جاری ہے مزکورہ ملزم کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی اور مسجد کے تقدس کو پامال کرنے کے خلاف ایبٹ آباد کے علماء وکلاء برادری اور سول سوسائٹی سراپا احتجاج ہیں ہر مکتبہ فکر نے اس واقع کی پرزور مذمت کی ہے اور ایبٹ آباد پولیس سے ملزم کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!