نتھیاگلی کے سرکاری ریسٹ ہاؤسز سرکاری افسران اوربااثرافراد سے بھرگئے۔

ایبٹ آباد:نتھیاگلی کے سرکاری ریسٹ ہاؤسز سرکاری افسران اوربااثرافراد سے بھرگئے۔سرکاری ریسٹ ہاوسیز میں سیاحوں کا پڑاؤ ہوٹلوں پر ایس او پی کا نفاذ اور تالہ بندی۔ذرائع کے مطابق اتوار کے روز سیاحتی مقامات نھتیاگلی میں موسم سے لطف اندوز ہونے کیلے سینکڑوں کی تعداد میں افسران اور سرکاری گاڑیوں میں نتھیاگلی پہنچ گئے۔اور اپنے اہل وعیال کے ساتھ گلیات کے ریسٹ ہاوسیز میں پڑاؤ کیا بارش کے دوران موسم سے لطف اندوز ہونے کیلے سرکاری افسران اور با اثر سیاحوں سے نتھیاگلی کے بازار بھر گئے۔جبکہ دوسری جانب بگنوتر تھانہ اور نواں شہر اور ڈونگا گلی کی حدود میں ناکہ بندی کے دوران مقامی افراد کیلے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔

واضع رہے کے حکومت نے سیاحتی مقامات کو کروناوائرس کیوجہ سے لاک ڈاون کرتے ہوے ہوٹل انڈسٹری کو مکمل طور پر بند کر رکھا ہے اور سیاحوں کی آمدورفت پر پابندی عائد ہے۔لیکن با اثر اور سرکاری افسران حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑارہے ہیں یہاں پر یہ عمل قابل ذکر ہے کہ حکومت نے سرکاری گاڑیوں کی دفتری اوقات کار کے بعداستعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔اس کے باوجود نتھیاگلی میں درجنوں گاڑیاں رواں دواں ہیں۔اس ضمن میں ہوٹل انڈسٹری سے وابسط افراد کا کہنا ہے کے ایک جگہ کے دو قانون کیوں ہیں ایک طرف تو لاک ڈاون مقامی افراد اور تاجروں کو ہوٹل کھولنے کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی ہے ایک طرف تو خود وزیر اعلی گورنر صوبائی وزار اور سرکاری افسران کیلے سب کچھ کھلا ہے اور باقی عام لوگوں کے لے کیوں نہیں؟

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!