ایبٹ آباد کے شہری سے بیس ہزار روپے رشوت لینے والے اسلام آباد پولیس کے تین اہلکاروں کیخلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج۔

prison, arrested, police, lockup

اسلام آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد کے شہری سے بیس ہزار روپے رشوت لینے والے اسلام آباد پولیس کے تین اہلکاروں کیخلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ایبٹ آباد کا رہائشی مشتاق نامی شخص کام کے سلسلے میں اسلام آباد گیا۔ جہاں تین پولیس اہلکاروں رفیع اللہ، آفتاب عباسی اور سلیم نے فیض آباد سے اسے گرفتار کرکے ایک ہوٹل میں منتقل کردیا۔ہوٹل کے کمرہ نمبر 102 میں لیجا کر 20 ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔اگر رقم نہ دی تو اڈیالہ جیل جاؤ گے۔پولیس اہلکاروں نے مزید دھمکیاں دیں کہ اگر ایس ایچ او کے پاس لے گئے تو زیادہ پیسے دینے پڑیں گے۔بعد میں پولیس اہلکاروں نے مشتاق نامی شہری کو 3 ہزار روپے کے اعوض رہا کردیا۔ رہائی کے بعد مشتاق تھانہ آئی نائن میں پہنچ گئی اور اپنی شکایت درج کروادی۔ ایس ایچ او تھانہ آئی نائن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!