ایبٹ آباد منڈیاں میں گن پوائنٹ پر لوگوں کو لوٹنے والے دو راہزن گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) گن پوائنٹ پر لوگوں کو لوٹنے والے دو راہزن گرفتار۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایاکہ رچھ بہن کا رہائشی عزیر ولد محمود اور کاکوٹ کا رہائشی حسین ستار ولد عبدالستار تھانہ میرپور کی حدود میں گن پوائنٹ پر لوگوں سے موبائل فون اور نقدی وغیرہ لوٹ لیتے تھے۔ ملزمان کیخلاف تھانہ میرپو رمیں کئی درخواستیں دی گئی تھیں۔ ایس ایچ او تھانہ میرپور طاہر سلیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور لوٹی جانے والی رقم اور موبائل فون برآمد کر لئے۔ ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!