چیئر مین پی ٹی آئی نواز شریف والی بیرک میں قید بغیر اے سی رات گزاری۔

سونے کیلئے میٹرس دیا، نماز تہجد ادا کی، فجر کے بعد ناشتہ کیا، کوئی شکایت نہیں کی زیادہ وقت مطالعہ کرتے رہے۔
گرفتاری کے وقت چیئر مین لنچ کرنے بیٹھے تھے پولیس نے کھانا کھانے اور کپڑے بدلنے کا وقت بھی نہیں دیا۔
اسلام آباد(وائس آف ہزارہ)توشہ خانہ کیس میں گرفتار چیئر مین پاکستان تحریک انصاف کی اٹک جیل میں پہلی رات کیسے گزری تفصیلات سامنے آگئیں۔ ذرائع کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف نے پہلی رات ایک جیل کی ہائی سکیورٹی پیرک میں گزاری، چیئر مین پی ٹی آئی کو رات کا کھانا اور صبح کا ناشتہ جیل مینول کے مطابق دیا گیا، سابق وزیر اعظم کو نماز فجر کے بعد ناشتے میں بریڈ سلائس، فرائی و ابلا ہوا انڈا، مکھن اور چائے دی گئی۔ جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی نے رات کا کچھ حصہ سو کر بھی گزارا، وہ نماز تہجد کیلئے بھی اٹھے اور نماز فجر ادا کر کے جیل کا مہیا کر وہ ناشتہ کیا، چیئر مین پی ٹی آئی کو جیل مینول کے مطابق دیگر سہولیات تولیہ ٹشو پیپر، منرل واٹر، عینک تیج، گھڑی، کری، زمین پر سونے کے لئے میٹرس فراہم کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت سابق وزرائے اعلی و دیگر سیاسی شخصیات بھی ماضی میں قید رہ چکی ہیں، چیئر مین پی ٹی آئی کو بھی اسی سکیورٹی بیرک میں رکھا گیا ہے جہاں میاں نواز شریف بھی کچھ عرصہ قیدر ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو قید کے دوران بیٹر کلاس میں رکھا گیا تھا جس میں ٹی وی، اخبار، لکھنے پڑھنے کیلئے کتب، سٹیشنری، ایئر کنڈیشن یا روم کولر، چھوٹا فریج و بستر اور مشقتوں کی اجازت ہوتی ہے تاہم چیئر مین پی ٹی آئی کیلئے ان سہولیات کو ہوم ڈیپارٹمنٹ یا عدالت کی اجازت سے مشروط کیا گیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہتا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے اندر اور بیرونی اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، چیئر مین پی ٹی آئی جس پیرک میں قید ہیں اس کے گرد محکمہ جیل خانہ جات کے کمانڈوز اور باہر جیل پولیس کے اہلکار تعینات ہیں، جیل کے بیرونی اطراف ضلعی پولیس اور رینجرز کی پٹڑولنگ بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!