ایبٹ آباد کے صحافی سڑکوں پر: صحافیوں کے حقوق کیلئے شروع کی گئی تحریک کے پہلے مرحلے کا بھی باضابطہ طور پر آغاز۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام عالمی یوم آزادیِ صحافت کو پی ایف یو جے کی کال پر ارشد شریف کے نام سے منسوب کرکے منایا گیا اور پاکستان میں صحافیوں کے حقوق کیلئے شروع کی گئی تحریک کے پہلے مرحلے کا بھی باضابطہ طور پر آغاز کر دیا گیا،اس موقع پر شہید ارشد شریف کے قتل کیخلاف ایبٹ آباد پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں صحافیوں کے علاوہ نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ،کینٹ بورڈ ایبٹ آباد کے ممبران نے بھی شرکت کی اور یوم آزادی صحافت کے موقع پر اے یو جے کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا،صدر اے یو جے ثاقب خان، جنرل سیکریٹری عاطف قیوم،اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے محمد شاہد چوہدری، ممبر ایف ای سی پی ایف یو جے عامر شہزاد جدون، صدر ایبٹ آباد پریس کلب راجہ محمد ہارون، سینئر صحافیوں سردار نوید عالم،عادل عباسی سہیل عباسی، سردار راشد خان،ندیم جدون سمیت دیگر نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران ارشد شریف کے قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور پی ایف یو جے کی احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے کے آغاز پر تحریک میں بھرپور انداز شرکت اور قائدین کی ہر کال پر لبیک کہنے کے عزم کا اعادہ کیااس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے قاتلوں کو تحفظ دیا جارہا ہے اور جان بوجھ کر حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا،اس وقت پاکستان صحافیوں کیلیئے خطرناک ترین ملک بن چکا ہے اور غیر اعلانیہ سنسرشپ، شہری آزادیوں کو سلب کرنے اور میڈیا کی آواز کو دبانے کا سلسلہ جاری ہے، صحافیوں کے جانی تحفظ کیساتھ معاشی تحفظ کیلئے قانون سازی کی مزید ضرورت ہے اور پہلے سے موجود قوانین پر سختی سے عملدآمد کی اشد ضرورت ہے ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس یہ سمجھتی ہے کہ مالکان و حکومت نے اگر پی ایف یو جے کے پلیٹ فارم سے پیش کیئے گئے مطالبات کا سنجیدگی سے غور نا کیا تو احتجاجی تحریک میں ایبٹ آباد کے صحافی بلخصوص فرنٹ لائن کا کردار ادا کریں گے، یوم آزادی صحافت کے موقع پر مقامی نجی تعلیمی ادارے موو سکول کے طلبہ کے وفد نے سکول پرنسپل مدثر میر کی قیادت میں پریس کلب میں اپنی آمد کے موقع پر صحافیوں کو ننھے طلبہ کی جانب سے بنائے گئے خصوصی کارڈز پیش کئیے گئے اس موقع پر کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کے وائس چیئرمین فواد خان جدون، قاضی احتشام الحق، ناصر عباسی و دیگر نے بھی اظہار یکجہتی کیا۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!