کمیشن میں اضافہ کیلئے: ٹی ایم اے ایبٹ آباد کے افسران نے زیرتعمیرپلازہ کی تعمیرمیں ایک سال کی توسیع کردی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)پی ٹی آئی حکومت کا کرپشن خاتمہ کے بلند وبانگ دعوے کو ٹی ایم اے ایبٹ آباد کے سابق افسران نے پاؤں تلے روندتے ہوئے قومی خزانے کو کروڑوں کی پھکی دیدی ٹی ایم اے کے زیر تعمیر پلازہ کی مدت میں بھاری نذرانے کے عوض ٹھیکیدار کو غیر قانونی طور پر ایک سال کی توسیع دیکر ٹی ایم اے کو کروڑوں کے منافع سے محروم کردیا۔ذرائع کے مطابق سپیکر خیبر پختون خواہ کے شہر میں سابق تحصیل حکومت نے جناح روڈ پر ٹی ایم اے کی آمدن میں اضافہ اور روزگار کی فراہمی اور پارکنگ کے مستقل حل کیلئے ٹی ایم اے پلازہ کی تعمیرات شروع کروائی تحصیل حکومت کے خاتمہ کے بعد ٹھیکیدار مقررہ مدت میں پلازہ کی تعمیر ملکمل کرنے میں ناکام رہا جس پر قانونا دو فیصد جرمانہ وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کروایا جانا تھا لیکن اس کے برعکس ٹی ایم اے کے سابق ٹی ایم او اور انجنیئرنگ برانچ نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ٹھیکیدار سے دوفیصد جرمانہ وصول کرنے کی بجائے تعمیرات میں توسیع کردی ہے۔

جس سے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان ہوگیا ہے واضح رہے کہ اگر مقررہ وقت پر پلازہ کی تعمیر مکمل ہوجاتی تو ٹی ایم اے کو ایک سال میں کرایہ کی مد میں کروڑوں روپے کا منافع ہوتا اور کارپارکنگ کی مد میں بھی لاکھوں روپے ٹی ایم اے کوملتے جس سے ایبٹ آباد کی تعمیر وترقی اور شہریوں کوروزگار کیساتھ ساتھ پارکنگ جیسے گھمبیر مسائل سے چھٹکارا مل سکتا تھا اس ضمن میں مبینہ طور پر ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ٹینڈر کے کاغذات میں بھی بیقاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے ضرورت اس امر کی ہیکہ سپیکر مشتاق احمد غنی محکمہ انٹی کرپشن وزیر اعلی کی انسپکشن ٹیم فوری طور پر تحقیقات کرواکر قومی خزانے کو کروڑوں کے منافع سے محروم رکھنے والوں کیخلاف تحقیقات کرواکر ریکوری کرکے شہر کی تعمیر وترقی پر خرچ کریں اور پی ٹی آئی حکومت اپنے ہی کرپشن خاتمہ کے دعوے کو عملی جامعہ پہناتے ہوئے ملوث افسران کو کیفر کردار تک پہنچائیں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!