انٹرسکولز گرلز سپورٹس گالامیں گورنمنٹ گرلزہائی سکول کی طالبات بازی لے گئیں۔

ایبٹ آباد(سردار فیضان سے)آ گیا نمبر ون چھا گیا نمبر ون: انٹرسکولز گرلز سپورٹس گالامیں گورنمنٹ گرلز سینٹینل ماڈل سیکنڈری سکول نمبر 1 کی طالبات کا اعزاز پورے ضلع میں بازی لے گئیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر عکاشہ کرن، DEO فی میل ریحانہ یاسمین اورڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسروسیم فضل نے انٹرسکولز گرلز سپورٹس گالاکا افتتاع کیا۔جس میں بیڈمنٹن سنگل اور ڈبل میں ڈسٹرکٹ کی سولہ ٹیموں نے شرکت کی جن کا تعلق مختلف سرکاری سکولوں سے تھا۔سپورٹس گالا میں گورنمنٹ گرلز سینٹینل ماڈل سیکنڈری سکول نمبر 1 کی طالبہ لائبہ مشتاق نے بہتریں کھیل پیش کرتے ہوئے پورے ضلع ایبٹ آباد میں بیڈمنٹن سنگل میں اول پوزیشن حاصل کی بیڈمنٹن ڈبل میں نمبر 1 سکول کی طالبات نے اپنے سابقہ ریکارڈ کو برقرار رکھتے ہوئے لائبہ مشتاق اور ماہ نور رانی نے اول پوزیشن حاصل کی۔

مہمان خصوصی نے طالبات میں گولڈ میڈل اور ٹرافیاں تقسیم کیں ڈسٹرکٹ کے نعتیہ مقابلوں میں ایمن سرفراز نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور صوبائی نعتیہ مقابلوں میں پورے صوبہ میں دوسری پوزیشن میں حاصل کی اس طالبہ کا تعلق بھی گرلز سینٹینل ماڈل سیکنڈری سکول نمبر 1 سے ہے۔ان تمام کامیابیوں کا سہرا پرنسپل حنا فاطمہ کو جاتا ہے جن کی قائدانہ صلاحیتوں اور انتھک محنت کے نتیجے میں سکول نے کامیابیوں یہ سفر طے کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!