شیروان روڈ کا ستیاناس کوٹھیالہ اور بدیال کے درمیان تین مختلف جگہوں سے روڈ کی دیواریں گرگئیں۔

تناول:نہ رکنے والی بارشوں نے تباہی مچا دی شیروان روڈ کا ستیاناس کوٹھیالہ اور بدیال کے درمیان تین مختلف جگہوں سے روڈ کی دیواریں گرگئیں جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتیں ہیں سی اینڈ ڈبلیو اور ضلعی گورنمنٹ فوری نوٹس لے وائس آف ھزارہ کی سروے رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں نے تناول میں تباہی مچا دی جہاں دیگر معمولات زندگی متاثر ہوئے وہیں شیروان روڈ کا بھی ستیاناس ہوگیا نکاسی آب کے بہتر انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے کوٹھیالہ سے بدیال کے درمیان روڈ تین جگہوں سے دیوریں زمین بوس ہوگئیں پہلے ہی روڈ بہت زیادہ تنگ ہے دیواریں گرنے سے روڈ کی حالت مزید بگڑ گئی ہے۔

روڈ پر ہر وقت ہیوی ٹریفک کا بھی گزررہتا ہے اگر روڈ کی ابتر صورتحال پر توجو نہ دی گئی تو کسی بھی وقت کوئی حادثہ رونما ہوسکتا ہے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ضلعی گورنمنٹ اور متعلقہ ادارے جلد از جلد روڈ کا وزٹ کریں اور احتیاطی تدابیر کے حوالے ٹریفک پلان بھی جاری کریں تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جاسکے تناول شیروان روڈ کی واحد رابطہ سڑک حکام بالا کی توجو کی منتظر ہے اہلیان تناول محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ضلعی گورنمنٹ صوبائی وزیر خوارک قلندر خان لودھی اور ایم این اے علی خان جدون ہنگامی بنیادوں شیروان روڈ کی بہتری کے لیئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں تاکہ اہلیان تناول کے کو بہتر اور محفوظ سفر کی سہولیات میسر آسکیں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!