ہزارہ میں کورونا وائرس کے حوالے سے پہلے آپریشن روم کا قیام۔

ایبٹ آباد: ہزارہ میں کورونا وائرس کے حوالے سے تمام تر امور کی نگرانی کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن روم کا قیام عمل میں لا دیا گیا ہزارہ کے تمام اضلاع سے کورونا کے متعلق ہر قسم کی معلومات اور کیے جانے والے حکومتی اقدامات کے حوالے سے 24 گھنٹے آپریشن روم تمام اداروں سے رابطہ میں رہے گا۔
ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ قاضی جمیل الرحمن کی ہدایت پر ایبٹ آباد پولیس نے کورونا وائرس کے متعلق تمام تر امور کی دیکھ بھال کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں آپریشن روم قائم کر دیا آپریشن روم میں باقاعدہ ٹیکینکل اور متعلقہ سٹاف 24گھنٹے موجود رہے گا جبکہ آپریشن روم کا ہزارہ بھر کے پولیس کنٹرول رومز، ہسپتالوں اور دیگر تمام محکمہ جات سے براہ راست وائرلیس کنٹرول، انٹرنیٹ، ٹیلی فون، فیکس اور دیگر تمام حاصل وسائل کے ذریعے 24 گھنٹے رابطہ ہے کورونا وائرس کے متعلق تمام تر امور، کورونا وائرس کے مریضوں کے متعلق تمام تر معلومات اور حکومتی اقدامات کے متعلق امور کی نگرانی اور دیکھ بھال کی جا رہی ہے یاد رہے کورونا کے حوالے سے کسی بھی لیول پر یہ پہلا آپریشن روم ہے جو ملکی اور غیر ملکی سطح پر کورونا وائرس کے باعث بدلتی ہر قسم کی صورت حال پر 24 گھنٹے نظر رکھے ہوئے ہے۔ گزشتہ روز کمشنر ہزارہ سید ظہیر السلام، ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد نے آپریشن روم کا تفصیلی دورہ کیا اور تمام تر امور کا تفصیلی جائزہ لیا ڈی آئی جی ہزارہ کی طرف سے ہزارہ ریجن میں کورونا وائرس کے حوالے سے بنائے گئے آپریشن روم کے قیام پر آئی جی خیبرپختونخواہ جناب ثناء اللہ عباسی نے تمام ریجنز کو اپنے اپنے اضلاع کے ہیڈکوارٹرز میں ہزارہ طرز کا آپریشن روم قائم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!