ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے قریب گیس سلنڈر کی وجہ سے بھینسوں کے باڑے میں آگ بھڑک اٹھی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ میرپور کی حدود ایوب میڈیکل کمپلیکس کے قریب واقع بھینسوں کے باڑے میں سلنڈر گیس لیکیجکے باعث آگ بھڑک اُٹھی ریسکیو 1122 کی اطلاع ملتے ہی بروقت کاروائی 20 لاکھ روپے سے زاہد مالیت کے جانوروں کو بچا لیا گیا۔ریسکیوذرائع کے مطابق منڈیاں کا رہائشی شخص اپنے بھینسوں کے باڑے میں گیس سلنڈر جلا کر اپنے کام میں مصروف تھا کہ اچانک گیس لیک ہونے کے باعث باڑے میں آگ بھڑک اُٹھی واقعے کی اطلاع پاتے ہی باڑہ مالک نے ڈبل بن ڈبل ٹو کو واقعے کی اطلاع دی۔

جس پر ڈبل ون ڈبل ٹو کے اہلکار ہمراہ فائربرگیڈ موقع پر پہنچ گئے اور 40 منٹ کے اندر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے باڑے میں لگی آگ پر قابو پاتے ہوئے 20لاکھ روپے مالیت بھینسوں باڑے سے ملحقہ رہائشی آبادی کو بچا لیا ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی زبردست کروائیں پر اہلیان علاقہ نے ریسکیو اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!