سوئی گیس کا میٹر رینٹ پانچ سو روپے کرنے صارفین سراپا احتجاج۔

محکمہ کی جانب سے سوئی گیس کا میٹر رینٹ 40 روپے سے بڑھا کر 500 جبکہ بلوں میں 112 فیصد تک اضافی رقوم شامل کردی گئیں
مذکورہ اقدام مہنگائی کے مارے عوام پر ڈرون حملہ ہے یوٹیلٹی بلز عوام کیلئے موت کا پیغام بن چکے ہیں حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔
ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) سوئی گیس کا میٹر رینٹ 40 روپے سے 500 روپے کرنے اور جنوری 2023 سے گیس بلوں میں 112 فیصد تک اضافہ کر کے بلوں میں اضافی رقوم شامل کرنے پر صارفین سراپا احتجاج ایبٹ آباد کے شہریوں نے شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مہنگائی کے مارے عوام پر ڈرون حملہ قرار دیتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے سوئی گیس کا میٹر رینٹ 40 روپے سے 500 روپے کرنے اور جنوری 2023 سے گیس بلوں میں 112 فیصد تک اضافہ کر کے بلوں میں اضافی رقوم شامل کرنے پر گھریلوں صارفین، شہریوں نے ملک کی موجودہ صورتحال کے سبب بڑتی ہوئی مہنگائی کم شرح خواندگی اور بے روزگاری معاشرے کے معاشی طور پر پسماندہ طبقات میں اضافے کا سبب بن رہی ہے، ایسے میں لوگوں ہر طرف سے نا امید ہورہے ہیں فلاحی تحکیموں بھی ایسے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں وہ بھی ایسی صورتحال میں کب تک کھڑی رہ سکتی ہیں۔ سفید پوش افراد کا بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے صبر جواب دے گیا ری شہریوں نی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے نوکریاں کمی نہیں ہے مرد تو مرد خواتین بھی نوکری کی تلاش میں در در بھٹک رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہا کہ اتحادی حکومت نے جنوری 2023 سے گیس بلوں میں 112 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے جو صارفین کو آئندہ چار ماہ قسطوں میں ادا کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی نصف سے زائد آبادی بے روز گا ہو چکی ہے، ملک کی دو تہائی آبادی سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ 20 ہزار اوسطا تنخواہ لینے والے شخص کا گھر کا بنیادی خرچہ 60 ہزار وپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ لوگوں کو دو وقت کی باعزت روٹی کمانے کے لیے بھی جان کے لالے پڑے ہوئے ہیں، یوٹیلیٹی بلز عوام کے لئے موت کے پرزے بن گئے ہیں، حکومت اور پی ٹی آئی ایک دوسرے سے نمٹنے کی حکمت عملیاں بنانے کی بجائے عوامی مسائل کو سنجیدگی سے لے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!