مفت آٹا فراہمی کے پہلے ہی روزایپ کا لنک ڈ اؤن ہو گیا۔کسی کو آٹانہ مل سکا۔

ہزاروں افراد گھنٹوں انتظار کے بعد بغیر آٹے کے گھروں کو مایوس لوٹ گئے، ڈیلرز کو بھی ایپ نے پریشان کر دیا۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) خیبر پختو نخوا میں رمضان ریلیف پیکیج کے تحت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹر ڈ خاندانوں کو آٹے کی فراہمی کیلئے بنائی گئی ایپ کا لنک پہلے ہی روز ڈاؤن ہو گیا جس کے باعث ہزاروں افراد گھنٹوں انتظار کے بعد بغیر آٹے کے گھروں کولوٹ گئے پی ایم آریو نے رمضان ریلیف پیکیج کے حصول کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹر خاندانوں کو مفت آٹا دینے کی غرض سے ایپ متعارف کرائی تھی اور ہر ڈیلر کو اس ایپ تک رسائی دی گئی تھی بی آئی ایس پی کے رجسٹر ڈ افرادکو ایپ میں انٹری کے بعد 30 کلومفت آٹا فراہم کیا جانا تھا تاہم پہلے ہی روز لنک ڈاؤن ہو گیا جس کے باعث ہزاروں افراد قطاروں میں گھنٹوں انتظار کرتے رہے اور بعد ازاں بغیر آٹے کے مایوس گھروں کو لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!