کورونا وائرس: ایبٹ آباد میں بیس مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کردیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) کرونا وائرس کی تیسری لہر کے وار جاری ایبٹ آباد شہر بھر میں کرونا وائرس نے ایک بار پھر سر اُٹھا لیا محکمہ صحت کی شفارشات کرونا وائرس سے روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ نے سیشن کورٹ تعلیمی اداروں سمیت مزید 20 مقامات سیل کر دیے،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ ایبٹ آباد شہر بھر میں شہریوں کی جانب سے ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کے باعث ایبٹ آباد شہر میں کرونا وائرس کی تیسری بڑی لہر نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے محکمہ صحت کی سفارشات پر 20 مقامات گورنمنٹ ہائی سکول کن تھیالی،وومن میڈیکل کالج، فرنٹیئر میڈیکل کالج،ہاوس آف سیدہ رضوانہ سربن کالونی، ہاؤس آف مجتبی علی وارڈ کھولا کہیال،ہاوس آف خالد محمود مجہوہاں ایبٹ آباد،ہاوس آف کامران خان چامبر حویلیاں، ہاوس آف عاقب شہزاد دلولا ایبٹ آباد، ہاوس آف نزاکت علء کاغان کالونی، ہاوس آف سفرین گل بانڈہ سنجلیاں، ہاوس آف محمد شعیب بوئی ایبٹ آباد،ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ، ہاوس آف خرم شہزاد کنج فوارہ چوک،ہاوس نمبر گاوں پولیس ہاوسنگ کالونی، ہاؤس آف عقیل الرحمن نڑیاں ایبٹ آباد،ہاوس آف مس سارہ خلیل زئی ہاوس آف طاہر نواں شہر،ہاوس آف مسور علی نوشہرہ ہاوس آف صدف عزیز پی ایم اے روڈ کو پانچ روز کے لیے سیل کرکے ان مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت پاکستان نے 22 مارچ سے تمام دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے دودھ دہی کی دکان و سمیت میڈیکل اسٹورز اس نوٹیفیکیشن سے مستثنیٰ ہوں گے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو مکمل طور پر کاروبار بند ہوں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!