ایبٹ آباد کے پرانے حکیم کی قوت بخش گولی کھانے سے نوجوان ہسپتال پہنچ گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد کے پرانے حکیم کی قوت بخش گولی کھانے سے نوجوان ہسپتال پہنچ گیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ ایک مقامی نوجوان کی چند روزکے بعدشادی ہونے والی تھی۔ ایبٹ آباد شہر کے وسط میں واقع ایک پرانے دواخانے پرجنسی قوت کی غیرمعیاری ادویات سالوں سے فروخت کی جارہی ہیں۔ ڈرگ انسپکٹر کی بھتہ خوری کی وجہ سے آج تک ان حکیموں کیخلاف کسی نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان نے اس پرانے حکیم سے جنسی قوت کی گولی خریدی۔ شادی سے قبل نوجوان نے گولیوں کا معیار جانچنے کیلئے ایک گولی کھائی تو اس کی حالت غیرہوگئی۔ ذرائع کے مطابق نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ جہاں وہ زیر علاج ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!