واپڈا میں بھرتیوں کیلئے دوبارہ ٹیسٹ میں بھی ہزارہ کے نوجوان فیل:انتقامی کارروائی قرار دے دیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ/محمد سلیم تنولی)ہزارہ ڈویژن کے نوجوانوں کے حقوق پر ایک اور ڈاکہ،واپڈا اسسٹنٹ لائن مین کی بھرتیوں میں فزیکل ٹیسٹ کے دوران بھاری وزن کے بہانے درجن بھر نوجوانوں کو مستردکر دیا گیا،نوجوان سراپا احتجاج بن گئے۔حکومت کے ایکشن لینے کا مطالبہ،اس سلسلے میں نوجوانوں نے صحافیوں کو بتایا کہ اسسٹنٹ لائن مین سکیل 5 کی منظور شدہ 626 پوسٹوں پر 60 لائن مین کام کر رہے ہیں جبکہ خالی آسامیوں کی تعداد 566 ہے۔پیسکو میں دو سال سی ٹی ایس ٹیسٹنگ کے ذریعے ان پوسٹوں کے لئے لاکھوں بچوں سے درخواستیں لی گئی ہیں۔ٹیسٹ بھی ہوئے مگر بھرتی نہ کی گئی۔ہزارہ سرکل ایبٹ آباد میں ساڑھے پانچ ہزار نے ٹیسٹ دیا۔جس میں کثیر تعداد میں لڑکے پاس ہوئے تو دوسرے سینٹروں کے اعتراضات کی بناء پر ایبٹ آباد کا ٹیسٹ بھی منسوخ کر دیا گیا۔جس پر نوجوان اور والدین نے احتجاج کیا تو دوبارہ کامسیٹس سمیت دیگر اداروں میں ٹیسٹ لیا گیا اور انڈر پریشر رکھ کر زیادہ تر بچوں کو فیل کر دیا گیا۔

ستم بالائے ستم یہ کہ 27دسمبر کو سخت موسم میں خیبر یونیورسٹی نے 20 سے زائد نمبر حاصل کرنے نوجوانوں کو گروپ سسٹم کے تحت فزیکل ٹیسٹ کے لیے بلایا گیا اور گیٹ پر مشین لگا کر انکا وزن کیا گیا۔ہزارہ وال اردو بولنے والے اکثر بچوں کو بھاری وزن کا حامل قرار دے کر گیٹ سے ہی واپس کر دیا گیا۔جبکہ وزن کے حساب سے ٹیسٹ میں پاس یا فیل ہونا شیڈول میں شامل ہی نہیں ہے۔اسکے علاوہ پیسکو میں بھرتی کی عمر 30 سال اور دوسری کمپنیوں میں 33 سال مقرر کی گئی ہے جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔نوجوانوں اور والدین نے مزید کہا ہے کہ خیبر میڈیکل ٹیسٹنگ سروس تو میڈیکل سٹوڈنٹس کے لئے ہیں لیبر کو بھرتی کا اختیار کس نے دیا ہے۔حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسے منسوخ کر کے اسسٹنٹ لائن مین لیبر کی بھرتی ڈیپارٹمنٹ سطح پر ڈسٹرکٹ ڈومیسائل کے مطابق پیسکو کے ہر سرکل میں مقامی سطح پر کی جائے۔اور ان ٹیسٹوں کی تاخیر اور منسوخی کی وجہ سے جو بچے اوور ایج ہوئے ہیں ان کو بھی تین سال کی ایج ریلکسیشن عمر میں نرمی دی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!