گورنمنٹ ہائی سکول نمبر تین میں صوبائی طالبات کے کھیلوں کے مقابلے:ججز کے خلاف شدید نعرے بازی ٹورنامنٹ کمیٹی چور دروازے سے رفوچکر۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) گورنمنٹ ہائی سکول نمبر تین میں صوبائی طالبات کے کھیلوں کے مقابلے میں رزلٹ میں رد بدل ہریپور گورنمنٹ سنٹینل ماڈل سکول نمبر ون کے طالبات سراپا احتجاج ٹورنامنٹ کمیٹی اور ججز کے خلاف شدید نعرے بازی ٹورنامنٹ کمیٹی چور دروازے سے رفوچکر ہوگئیں۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ گورنمٹ ہائی سکول نمبر تین میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ گرلز سنٹینل ماڈل سکول ہریپور پہلے نمبر پر بازی لے گیا ٹورنامنٹ کمیٹی نے ججز سے مل کر رزلٹ میں ردبدل کرکے گورنمٹ گرلز ہائی سکول کنج ایبٹ آباد کو پہلی پوزیشن دے دی جس پر ہریپور سکول کی ٹیچروں سمیت طالبات نے سکول میں احتجاج شروع کردیا احتجاج کے بعد میڈیا نے جب خبر شائع کی تو ٹورنامنٹ کمیٹی اور ججز نے ہریپور کے سکول کو پہلے نمبر پر کردیا جس کے بعد گورنمنٹ گرلز سکول کنج کی پرنسپل آپے سے باہر ہوگئی اور سکول میں ہی تمام مہمان سکولوں کو گالیاں دینے لگی جس پر دیگر سکول کی ٹیچروں نے فی الفور گورنمنٹ گرلز سکول کنج کی پرنسپل کے خلاف عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!