محرم الحرام کیلئے خصوصی سیکیورٹی و ٹریفک پلان ترتیب دے دیاگیا۔

ایبٹ آباد: ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمن کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے ریجنل کانفرنس ہال ایبٹ آباد میں اعلی سطحی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہریپور سید اشفاق انور، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد یاسر آفریدی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ صادق بلوچ نے شرکت کی۔ تینوں اضلاع کے ڈی پی اوز نے محرم الحرام کے حوالے سے اپنے اپنے ضلع کے سیکیورٹی و ٹریفک پلان کے بارے میں ڈی آئی جی ہزارہ کو تفصیلی بریفنگ پیش کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن نے تینوں اضلاع کے محرم الحرام سیکیورٹی پلان کو تسلی بخش قرار دیا۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ نے ڈی پی اوز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں، ڈی پی اوز اور سرکل ایس ڈی پی اوز امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے روٹس اور شہر کی بڑی مساجد کی سیکیورٹی کا جائزہ خود لیں، سفید پرچات میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے، امام بارگاہوں کے اردگرد کے علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیئے جائے جبکہ ہوٹلز، سرائے اور ہاسٹلز کی روز مرہ کی بنیاد پر متعلقہ تھانہ چیکنگ کرکے اعلی افسران کو رپورٹ پیش کریں۔

مشکوک افراد، افغان مہاجرین اور شیڈول فور میں شامل افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے، ہزارہ کے تینوں اضلاع میں مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے چھ ہزار سے زائد پولیس اہلکارتعینات ہوں گے جن میں ایلیٹ فورس، بم ڈسپوزل سکواڈ، لیڈیز پولیس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ کے اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، امام بارگاہوں کو آنے والے زائرین اور عام شہریوں کو سفر ی سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹریفک پلان بھی ترتیب دے دیا گیا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کا کوئی خلل پیدا نہ ہواس حوالے سے امن کمیٹی، علماء کرام، ذاکرین، تاجربرداری،صحافی برادری اس حوالے سے اہم اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا ہے،ریجنل انسپکشن ٹیم بھی بنا دی گئی ہے جو امام بارگاہوں اور جلوس روٹس کی سیکیورٹی و دیگر صورتحال کا روزمرہ کی بنیاد پر جائزہ لے کر ریجنل پولیس آفیسر اور متعلقہ ڈی پی او کو رپورٹ پیش کرے گی۔

ریجنل کنٹرول روم اور ڈسٹرکٹ کنٹرول روم بنائے جائے جن میں سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون کے زریعے جلوسوں کی مانٹرینگ کی جائے جبکہ امام بارگاہوں کے داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ لگا کر چیکنگ کی جائے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر عزاداری کیلئے آنے والے شرکاء اور سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جائے گا ہزارہ کا امن و امان خراب کرنے اور انتشار پھیلانے کی ہرگز کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈی پی اوز اپنے اپنے ضلع میں مجالس اور جلوس کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں، امن کمیٹی کے عہدیداران و ممبران اور صحافی برداری کو خصوصی پاسسز جاری کیئے جائیں۔ علماء کرام، ذاکرین، امن کمیٹی، تاجر برداری اور صحافیوں کو پیغام دیتے ہوئے ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ محرم الحرام میں ہزارہ ڈویژن ہمیشہ پرامن رہا ہے اس دفعہ بھی اس آپ سب اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے اس روایت کو برقرار رکھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!