کینٹ بورڈ کی انتقامی کارروائی: حکم امتناعی کے باوجود جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کے کمپیوٹراوردیگرسامان ضبط کرلیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) کینٹ بورڈ کی انتقامی کارروائی: حکم امتناعی کے باوجود جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کے کمپیوٹراوردیگرسامان ضبط کرلیاگیا۔ اس ضمن میں جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کے صدر جان محمد بنگش اور جنرل سیکرٹری اویس علی زئی ایڈوکیٹ نے صحافیوں کو بتایاکہ ہم لوگوں نے کینٹ بورڈ کے ناجائز ٹیکسوں کیخلاف آواز بلند کی۔ جس پرکچھ عرصہ قبل کینٹ بورڈ کے انتظامی افسران نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کے دفتر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ جس پر سول جج کی عدالت سے حکم امتناعی حاصل کیا گیا۔عدالت نے جناح آبا د ویلفیئر سوسائٹی کے دفتر کو بحال رکھا۔ کینٹ بورڈ کی سی او نے اختیارات کا ناجائز استعمال اورانتقامی کارروائی کرتے ہوئے کینٹ بورڈ کے عملے کو جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کے دفتر میں بھیجا۔ جہاں پر لاکھوں روپے مالیت کا سامان، کمپیوٹر، کتابیں، فرنیچر اور تمام ریکارڈ ضبط کرکے گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔ کینٹ بورڈ کی اس انتقامی کارروائی پر جناح آباد کے مکینوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ جان محمد بنگش اور اویس علی زئی ایڈوکیٹ نے کینٹ بورڈ کی انتقامی کارروائیوں پر توہین عدالت اور قانونی چارہ جوئی کیساتھ ساتھ احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان بھی کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!