منظورپشتین اوراسکے ساتھیوں کی مانسہرہ انٹرچینج پر سرعام فائرنگ۔

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ) منظورپشتین اوراسکے ساتھیوں کی مانسہرہ انٹرچینج پر سرعام فائرنگ۔ مقامی ذرائع کے مطابق پشتون تحفظ مومنٹ کاسربراہ منظور پشتین ہفتہ کی شام جے یو آئی کے رہنماء مفتی کفایت اللہ کے بیٹے کی شادی میں شرکت کیلئے براستہ ہزارہ ایکسپریس وے پہنچا۔ منظورپشتین کی آمد کی خبرملتے ہی مانسہرہ کے لوگ بیدڑہ انٹرچینج پر جمع ہوگئے اوراحتجاج شروع کردیا۔واپسی پر بیدرڑہ انٹرچینج مانسہرہ پرمنظورپشتین کا مقامی احتجاج کرنیوالے لوگوں کیساتھ جھگڑا ہوگیا۔ جس پر منظور پشتین کے ساتھیوں نے بیدڑہ انٹرچینج پر سرعام فائرنگ اور لڑائی جھگڑا کیا۔ اس حوالے سے ڈی پی او مانسہرہ اور پولیس حکام تفصیلات بتانے سے گریزاں ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر فائرنگ کی ویڈیو میں فائرنگ کرنے والے افراد کو باآسانی دیکھا جاسکتاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!