ایبٹ آباد کارلفٹروں اور ڈاکوؤں کا ہیڈکوارٹربن گیا۔ مزید دوکاریں چوری کرلی گئیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد کارلفٹروں اور ڈاکوؤں کا ہیڈکوارٹربن گیا۔ مزید دوکاریں چوری کرلی گئیں۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایبٹ آباد کے شعبہ تفتیش میں ایسے کرپٹ تفتیشی ہیں جوبھاری نذرانوں کے عوض تفتیش میں جرائم پیشہ عناصر کی مکمل سپورٹ کرتے چلے آتے ہیں۔ جس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج تک ایبٹ آباد کی عدالتوں میں بہت کم کارلفٹر اور منشیات فروش کو سزا نہیں ہوئی۔ محکمہ پولیس کے شعبہ تفتیش میں چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کی وجہ سے بہت سے تفتیشی مجرمانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد شہرسے ایک جی ایل آئی کار اور ایک مہران کار چوری کرلی گئی ہے۔ جی ایل آئی کار نمبر: SU-608نواں شہر کے رہائشی عمر خان نے ہسپتال کی پارکنگ میں کھڑی کی۔ جوکہ صبح نماز کے وقت چوری کرلی گئی۔اسی طرح مہران کار نمبری: LE-1964ماڈ2016ء کو بھی نامعلوم کارلفٹرلے اڑے۔ ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں سی سی ٹی وی کیمروں کا نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے کارلفٹروں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ اسی طرح مسلم آباد پولیس چیک پوسٹ پر بھی انتہائی غیرمعیاری سی سی ٹی وی کیمرے پولیس کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔ یہ دونوں گاڑیاں مسلم آباد چیک پوسٹ سے گزر کر گئیں۔ لیکن غیر معیاری کیمرے ہونے کی وجہ سے کارمیں سوار کارلفٹروں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ جی ایل آئی کار کے مالک عمر خان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اگر ان کی گاڑی کے بارے میں کسی کے پاس بھی معلومات ہوں تو براہ کرم اس نمبر پر اطلاع دیں۔ گاڑی کے بارے میں بتانے والے کو پچاس ہزار روپے انعام دیاجائے گا۔ رابطہ نمبر: 03129768933

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!