ڈی پی او سجاد خان کا ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد کا دورہ۔ قیدیوں کے مسائل سنے۔ مختلف شعبوں کا معائنہ۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کا ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد کا دورہ، سکیورٹی امور اور سہولیات کا جائزہ لیا، قیدیوں سے ملاقات کے دوران ان کے مسائل سنے۔ حل کی یقین دہانی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان نے ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد کا تفصیلی دورہ کیا، اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ وسیم خان اور دیگر جیل پولیس کے حکام ان کے ہمراہ موجود تھے، جیل آمد پر ڈسٹرکٹ جیل پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ڈی پی او ایبٹ آباد کو سلامی پیش کی جبکہ جیل سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کو بریفنگ دی گئی۔

دورہ کے دوران ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان نے جیل کی بلڈنگ کا تفصیلی معائنہ کیا اور سکیورٹی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا، انہوں نے قیدیوں سے ملاقاتیں کیں اور ان سے ڈسٹرکٹ پولیس کے حوالے سے مسائل اور شکایات دریافت کیں اور حل کی یقین دہانی کروائی، ڈی پی او ایبٹ آباد نے جیل کے دورے کے موقع پر قیدیوں کو فراہم کردہ سہولیات رہائشی بیرکس، میس سمیت جملہ شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا، انہوں نے جیل میں بند قیدیوں کی طرف سے بنائے گئی خوبصورت اور کارآمد اشیاء کا معائنہ کیا اور ان کے ہنر کی تعریف کی، دورے کے دوران ڈی پی او ایبٹ آباد نے ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور سکیورٹی سمیت دیگر امور کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!