ایبٹ آباد کے رہائشی ٹھیکیدار کی کروڑوں کی مشینری کو گلگت میں آگ لگادی گئی۔

گلگت(وائس آف ہزارہ)چھلمس داس گلگلت بلتستان میں ایبٹ آباد کے رہائشی ٹھیکیدار کی کڑوڑوں کی مشینری کو آگ لگا کر راکھ کا ڈھیر بنادیا گیا شوکت خان اینڈ کنسٹرکشن کمپنی کا اربوں روپے کا نقصان کردیا گیا۔شوکت خان اینڈ کنسٹرکشن چھلمس داس گلگت بلتستان میں کے آئی یو یونیورسٹی کی تعمیرات کا کام کر رہی تھی گزشتہ دن نامعلوم شرپسندوں نے یونیورسٹی کی جگہ پر حملہ کردیا اور کمپنی کی تمام مشینری کو آگ لگا دی۔شوکت خان کنسٹرکشن کمپنی کا مطالبہ ہے حکومت ہمارے نقصان کا ازالہ کرے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!