محکمہ جنگلات کے اہلکاروں پر ٹمبرسمگلروں کا حملہ۔ مقدمہ درج۔

مانسہرہ (وائس آف ہزارہ)سرن ویلی ٹمبرسمگلروں کا محکمہ جنگلات کے اہلکاروں پرحملہ۔تھانہ شنکیاری میں مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب وادی سرن سے جیب کے ذریعے لکڑسمگل کی جارہی تھی۔کنوگ گلی کے مقام پرمحکمہ فارسٹ کے اہلکاروں نے ناکہ لگاکرجیپ گاڑی کوروکا۔جس کے بعد ٹمبرسمگلروں نے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں پرحملہ کردیا۔اور لکڑ وہاں ھی چھوڑ کر موقع سے فرار ھوگئے۔ذرائع کے مطابق جیپ میں کافی لکڑ موجود تھی۔مگرمحکمہ فارسٹ کے اہلکاروں نے اس کوکم شوکیاھے۔تھانہ شنکیاری میں جنید ولدمنصف۔فہیم ولدمفتی ادریس اورسجادساکنان سچاں کے خلاف زیردفعہ 186کے تحت مقدمہ درج کرکے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ھے۔سابق رینج آفیسر کے تبادلے کے بعد وادی سرن میں ٹمبر مافیا پھرسے آزاد ھوگئے ھیں۔محکمہ فارسٹ کے اہلکار ان کے آگے بے بس دیکھائی دے رھے ھیں۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!