چارملازمین میں کوروناوائرس کی تصدیق کے بعدالائیڈبنک سپلائی برانچ کو سیل کردیاگیا۔

ایبٹ آباد:کرونا وائرس کے تیر جاری۔الائیڈ بینک سپلائی برانچ میں چار ملازمین میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد برانچ کو سیل کر دیا گیا ہے اس سے قبل بھی ایبٹ آباد کے نیشنل بینک سمیت دیگر نجی بینکوں میں کرونا وائرس کے متعدد کیس سامنے آئے ہیں عوام کی جانب سے ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے کرونا وائرس ہر جگہ پھیل رہا ہے ایبٹ آباد، مانسہرہ روڈ پر واقعہ الائیڈ بینک کی برانچ میں گزشتہ روز چار ملازمین میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد مذکورہ برانچ کو انتظامیہ نے سیل کر دیا ہے جبکہ دیگر ملازمین کے کرونا وائرس کے نمونے بھی حاصل کر لیئے گئے ہیں۔

ایبٹ آباد میں خطرے کی گھنٹی بج گئی ایک دن میں کرونا وائرس کے مذید 18 نئے کیسز سامنے آگئے جس سے ایبٹ آباد میں مریضوں کی تعداد 514 ہو گئی ذیادہ تر مریضوں کو گھروں میں ہی قرنطینہ کر دیا گیا ایبٹ آباد میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اتوار کے روز مریضوں کی تعداد 496 تھی جو پیر کے روز 18 نئے کیسز آنے کے بعد 514 ہو گئی ہے جن میں سے 366 زیر علاج اور 123 صحتیاب ہوچکے ہیں ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کرونا وائرس کے 40 مریض زیر علاج ہیں ایبٹ آباد میں کرونا وائرس سے مذید دو افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے

ایبٹ آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 514 ہوگئ۔ ایوب میڈیکل کمپلکس میں آج کورونا کے 5 مریض دم توڑ گے۔انچارج کورونا سیل

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!