محکمہ آبپاشی کادفترکمیشن خوری اور کام چوری میں دیگر سارے محکموں پر بازی لے گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) محکمہ آبپاشی افسران کیلئے سونے کی چڑیا بن گیا۔ایبٹ آباد میں قائم مرکزی آفس کمیشن خوری اور کام چوری میں دیگر سارے محکموں پر بازی لے گیا۔محکمہ کے پاس فنڈز کی کمی کے باعث محکمہ کے ٹھیکیدار اپنے سینے پیٹنے پر مجبور۔طویل عرصہ سے محکمہ کی منجمند کارکردگی کیوجہ سے ایک طرف ٹھیکیدار برادری شدید مشکلات سے دوچار ہے جبکہ دوسری طرف مذکورہ محکمہ ملکی خزانے پر بھاری بوجھ ثابت ہو رہا ہے۔ایکسین سمیت ماتحت عملہ ناجائز ذرائع سے اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہے۔فرضی منصوبوں کے ذریعے فائلوں کے پیٹ بھر کر کرپشن کی انوکھی مثالیں قائم کی جا رہی ہیں۔اور یہ کام طویل عرصے سے دیدہ دلیری کیساتھ جاری ہے۔انصاف کے دعویدار بھی محکمہ کے سامنے بے بس دکھائی دیتے ہیں۔

کمیشن خور محکمہ کے افسران سارا دن خوش گپیوں میں مصروف رہتے ہیں اور ہر ماہ ملکی خزانے سے بھاری تنخواہیں وصول کرنے کا فریضہ بطریق احسن انجام دے رہے ہیں۔ہزارہ بھر کے عوامی حلقوں نے انصاف کے دعویداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ کا قبلہ درست کیا جاے بصورت دیگر محکمہ کو ختم کرکے ملکی خزانے کا بوجھ ہلکا کیا جاے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ محکمہ سے عوام کسی قسم کا فائدہ نہیں ہو رہا صرف محکمہ کے افسران اس سے استفادہ حاصل کرنے کی سعادت حاصل کیے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!