محکمہ سوئی گیس اور سی اینڈ ڈبلیو کی نااہلی: ٹھیکیدار شیروان پائپ لائن منصوبے کا کام ادھورا چھوڑ کر فرار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) اندھیر نگری چوپٹ راج محکمہ سوئی گیس اور سی اینڈ ڈبلیو کی نااہلی مین شیروان پر گیس پائپ لائن تو بچھا دی گئی تاہم ٹھیکیدار نے کام ادھورا چھوڑ دیا نہ تو گیس پائپ والی جگہ سے روڈ کو ہموار کیا گیا نہ روڈ کے شولڈر تعمیر کیئے گئے اور نہ ہی روڈ بنائے گئے مین ہولز ہو پختہ کیا گیا ان کھلے میں ہولز کی وجہ سے آئے روز حادثات معمول بن گئے ایسا ہی ایک مین ہول نکہ گلی کوٹھیالہ پر موجود ھے جس کوبنانے کے لیئے ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا جو تعمیرات کے چند دن بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا۔کھلے مین ہول کی وجہ سے متعدد موٹر سائیکل سوار حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوچکے ہیں۔ضلعی انتظامیہ معاملے کی سنگینی کا نوٹس لے اور شیروان روڈ پر پڑھے ملبے تجاوزات کے خلاف کاروائی کرے جبکہ روڈ کے شولڈر بنانے کے لیئے متعلقہ محکمے کو بھی نوٹس جاری کرے تاکہ شیروان روڈ پر عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آسکیں اور روڈ مزید ٹوٹ پھوٹ اور تجاوزات مافیا سے بھی محفوظ رہ سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!