جنگل کو لگائی جانیوالی آگ گھر میں پہنچ گئی۔ بانڈی پھلاں میں محمد شکیل کا مکان جل کر خاکستر۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)پہاڑوں پہ لگی آگ نے تباہی مچا دی، یونین کونسل پاوا کے گاوں گاندھیاں بانڈی پھلاں کے رہائشی محمد شکیل خان کا رہائشی گھر جل کر راکھ ہوگیا، ایبٹ آباد کے جنگلات و پہاڑوں پرلگی آگ کے باعث حالیہ چند سالوں میں محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے جانوں کی قربانیاں دیں اور گزشتہ سال توتنی تھنہ کے مقام پہ ایک خاتون بھی آگ بجھاتے ہوئے جان سے چلی گئی سب سے تشویشناک بات یہ ہے کہ متعدد ٹک ٹاکر حضرات سوشل میڈیا پہ ویڈیوز چلوانے کیلیئے آگ لگانے کے واقعات میں ملوث پائے گئے ہیں ایبٹ آباد کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جنگلات میں لگنے والی آگ پہ قابوپانے کیلیئے اقدامات اٹھائے جائیں، ایبٹ آباد کی یونین کونسل پاوا کے گاوں گاندھیاں بانڈی پھلاں کے رہاشی شکیل ولد حاجی دوست محمد کے گھر کو آگ نے اسوقت اپنی لپیٹ میں لیا جب قریبی جنگل اور پہاڑ پہ لگی آگ بے قابو ہوگء جس نے انناً فاناً گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے پچیس لاکھ کا نقصان ہوا ہے چار کمروں پہ مشتمل گھر میں موجود گھریلوں استعمال کا سامان اور بڑی تعداد میں مرغیاں بھی آگ کی نظر ہوئیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!