سرکاری ملازمین گھروں میں تنخواہیں وصول کرنے میں مصروف۔ لوئرتناول کے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت کام کرانے میں مصروف۔

تناول(وائس آف ہزارہ)لوئر تناول تناول ٹرک یونین نے نے مین شیروان روڈ سر سید پبلک سکول اور چوکی کوٹھیالہ کے پاس اپنی مدد آپ کے تحت یونین فنڈ سے سپڈ بریکر بنادیا گاڑیوں کی سپیڈ بریکر سے گاڑیوں کی سپیڈ کنٹرول ہوگی۔جس سکول کے بچوں کو روڈ کراس کرنے میں مدد ملے گی اس موقع پر ٹرک یونین کے صدر صابر تنولی نے میڈیا سے گفتگو لوئر تناول PWD کے ملازم گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے لگے ملازمین سرکاری تنخواہ عوم کے ٹیکس کے پیسے سے وصول کرتے ہیں جبکہ علاقے میں کوئی بھی شادی بیاہ کی تقریب ہو یا کسی گھاس کٹائی ہوتو اس کے لیئے دیہاڑی پر یہ ملازمین دستیاب ہوتے ہیں ان کی اپنی ڈیوٹی روڈ پر گڑھے بھرنا نکاسی آب کاکام روڈ پر موجود پتھر اٹھانا ھے لیکن یہ لوگ لوئر تناول کی کسی بھی شاہراہ آپ کو نظر نہیں آئیں گے عوام اور لوئر تناول کے ٹرانسپورٹر نے ڈی سی ایبٹ آباد قلندر خان لودھی علی خان جدون اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سخت نوٹس کا مطالبہ کیا ھے صابر تنولی نے مذید کہا کہ اگر ہمارے مطالبے پر عمل درامد نہ کیا گیا تو ٹرک یونین متعلقہ محکمے اور منتخب نمائندوں کیخلاف بھرپور احتجاج کریں گے

شیروان روڈ پر چوکلی سادات لنک روڈ کی ایک بڑی اور پختہ دیوار تعمیر کرڈالی۔

تناول(وائس آف ہزارہ)علاقہ جب مسائل کی اماجگاہ بنا ہو اور کوئی ادارہ کی مدد نہ کر رہا ہوتو اس مطلب یہ نہیں کے آپ ہاتھ پے ہاتھ رکھ کربیٹھ جائیں اور انتظار کریں کسی معجزے کا بجائے اس کے کہ کسی کی چوکھٹ پر ماتھا ٹیکنے کے اپنے وسائل پر انصار کریں کہتے ہیں کہ ہمت مرداں تے مدد خدا ایسی ہی ایک مسائل قائم کرکے دکھائی چوکلی سادات کی یوتھ نے کیا اپنے معززین سے مشورہ اور اپنی مدد آپ کے تحت اپنے ہی لوگوں سے چندا اگٹھا کیا اور میں شیروان روڈ پر چوکلی سادات لنک روڈ کی ایک بڑی اور پختہ دیوار تعمیر کرڈالی جس سے نہ صرف اہلیان علاقہ کے روڈ کی دیوار پختہ ہوگئی بلکہ مین شیروان روڈ پر گرنے لینڈ سلائیڈنگ بھی رک گئی اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کے علاقے کے مسائل میں بھی کمی آئے تو پھر نوجوان نسل کو آگے بڑھنا ہو گا اور اپنے بزرگوں سے رہنمائی حاصل کرکے اپنے علاقے کی ترقی کے لیئے کردار ادا کرنا پڑے گا اگرلوئر تناول کا نوجوان جاگ جائے تو کوئی بعید نہیں کہ لوئر تناول کو ترقی کی راہ پر گامزن ہونے سے روک سکے مثال موجود چوکلی سادات کے نوجوانوں کی اہلیان چوکلی کا کہنا ھے کہ ہمارے منتخب نمائندوں نے بھی ھم سے ترقیاتی کاموں کا وعدہ کیا ہوا ھے تین سال گزر چکے دو سال کا عرصہ باقی ھے ھم پر امید ہیں کہ منتخب نمائندے اپنا وعدہ ضرور پورا کریں گے باقی باتیں آمدہ بلدیاتی اور جنرل الیکشن میں منتخب نمائندوں کی کارکردگی کی بنیاد پر کریں گے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!